Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلابی ریلے میں پھنسے چار افراد کو بچانے والے سعودی شہری کو اعزاز

گورنر مدینہ منورہ نے نوجوان کو اعزاز سے نوازا ہے ( فوٹو: اخبار 24)
مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے سیلابی ریلے میں پھنسے چار افراد کو بچانے پر سعودی شہری فہد الحربی کو اعزاز سے نوازا ہے۔
یاد رہے سعودی نوجوان فہد الحربی نے مدینہ منورہ کے جنوب میں غمیس الحمام کے مقام پر سیلابی ریلے میں پھنسے چار افراد کو ڈوبنے سے بچایا تھا۔
 سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک نوجوان سیلابی ریلے میں پھنسے چار افراد کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔
سیلابی ریلے میں پھنسا ایک خاندان مدد کا منتظر تھا۔ فہد الحربی شیول لے کر سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی تک پہنچا۔ تین بچوں سمیت چار افراد کو گاڑی سے نکال کر محفوظ مقام پرمنتقل کیا۔
 سوشل میڈیا پر صارفین نے فہد الحربی کی کاوش کو سراہتے ہوئے اسے نوجوانوں کے لیے ایک بہترین مثال قرار دیا تھا۔

شیئر: