Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: اصلاح حال کی مہم سے غیرقانونی طریقے سے آنے والے مستفیض ہوں گے؟

اصلاح حال مہم کے دوران عائد جرمانے معاف ہیں۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں غیرقانونی طورپر مقیم غیرملکیوں کو دی جانے والی ’اصلاح حال‘ کی مہم سے وہ افراد مستفیض نہیں ہوں گے جوبغیر کسی ویزے کے امارات میں داخل ہوئے ہیں۔ ایسے افراد واپسی کے لیے غیرملکیوں کے امور کے ادارے سے رجوع کریں۔
الامارات الیوم اخبار کے مطابق اصلاح حال کی مہلت سے ایسے غیرملکی مستفیض ہوں گے جو قانونی طورپر امارات آئے ہوں اور ان کے اقامے ایکسپائرہونے کے بعد ان کی تجدید نہ کرائی گئی ہو۔
اماراتی حکام کا مزید کہنا ہے کہ اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر اصلاح حال کی مہم کے دوران ان افراد پر عائد ہونے والے جرمانے معاف کردئیے جائیں گے جبکہ اضافی فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی۔
اقامہ قانون کی مہم 30 اکتوبر 2024 کو ختم ہو جائے گی اس دوران وہ غیرملکی جو اقامہ یا ورک پرمٹ ایکسپائرہونے کے بعد غیرقانونی تارکین کے زمرے میں شامل ہو گئے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ مذکورہ دی جانے والی مہلت کے دوران اپنا اسٹیٹس درست کرالیں بصورت دیگر مہلت ختم ہونے کے بعد ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
واضح رہے اماراتی حکام کی جانب سے اعلان کردہ مہم سے وہ غیرملکی مستفیض ہوسکتے ہیں جن کے اقامے ایکسپائرہو گئے ہوں علاوہ ازیں ان نومولود بچوں کے بھی اقامے جاری کرائے جاسکتے ہیں جن کے والدین قانونی طورپر امارات میں مقیم ہوں اور بچوں کے اقامے جاری نہیں کرائے گئے ہوں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: