Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں 1079 موٹر سائیکلیں ضبط

’سب سے زیادہ  موٹر سائیکلی جدہ میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 591 ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں پر مختلف شہروں سے 1079 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یکم ستمبر سے 7 ستمبر تک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ  موٹر سائیکلی جدہ میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 591 ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ’دوسرے نمبر پر ریاض ہے جہاں 104 جبکہ مدینہ منورہ تیسرے نمبر پر ہے جہاں 99 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
’طائف میں 38، مکہ مکرمہ میں 27، عسیر  میں 28 اور مشرقی ریجن میں 68 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے‘۔
محکمے نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

شیئر: