Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی سعودی کمپنی جہاں ہفتے میں چار دن کام، تین چھٹیاں اور پوری تنخواہ

اس اقدام سے کمپنی کی پروڈکشن میں بھی اضافہ ہوا ہے ( فوٹو: سکرین شاٹ الاخباریہ)
سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک نجی کمپنی نے ملازمین کے ہفتہ وار کام کے دن 5 کے بجائے 4 دن کردیے ۔
یہ سعودی عرب میں پہلی کمپنی شمار کی جارہی ہے جس نے کارکنوں کو دو کے بجائے تین دن کی ہفتہ وار تعطیل پرعمل شروع کیا ہے۔
 سعودی ٹی وی الاخباریہ کے ایک پروگرام میں بتایا گیا کہ کام کا ہفتہ وار دورانیہ کم کرنے جبکہ تنخواہ میں کسی قسم کی کٹوتی نہ کرنے سے جہاں کارکن خوش ہیں وہاں کام کے معیار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
الاخباریہ  سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کی ایک خاتون کارکن نے بتایا ’ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے جس پرعمل درآمد کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے کارکنوں کو سہولت ہو گئی ہے۔ اب ہمیں آرام کا بھی کافی وقت مل جاتا ہے‘۔
’اپنے اہل خانہ اور دوستوں میں بھی وقت گزارسکتے ہیں جبکہ جم بھی جاسکتے ہیں‘۔
ایک اور کارکن کا کہنا تھا’ میں جدہ میں رہتا ہوں جبکہ کمپنی ریاض میں ہے۔ اس فیصلے سے مجھے تین دن کا وقت مل جاتا ہے ویک اینڈ پر میں اپنے شہر آرام سے جاسکتا ہوں‘۔
کمپنی کے سیلز ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ذمہ دار کا کہنا تھا’ اس طرح کارکنوں میں کام کرنے کی صلاحیت  جبکہ کمپنی کی پروڈکشن میں بھی اضافہ ہوا ہے‘۔ 

شیئر: