مکہ مکرمہ میں لڑکیوں کے سکول میں لگنے والے آگ پر قابو پالیا گیا
’تمام طالبات کو مذکورہ سکول سے نکال کر قریبی تعلیمی ادارے میں منتقل کیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں واقع لڑکیوں کے سکول میں آج پیر کو آگ لگ گئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سب سے پہلے طالبات کا انخلا کیا گیا۔
شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا‘۔
’تمام طالبات کو مذکورہ سکول سے نکال کر قریبی تعلیمی ادارے میں منتقل کیا گیا جبکہ انتظامیہ کی طرف سے والدین کو وصول کرنے کی اطلاع دی گئی‘۔
واضح رہے کہ سکول العوالی محلے میں واقع ہے جہاں آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے أسباب اور سلامتی کے ضوابط کا جائزہ لیا جارہا ہے‘۔