Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( آے آئی) سمٹ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز آج

سمٹ میں 70 سے زیادہ معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( آے آئی) سمٹ منگل 10 ستمبر سے ریاض میں شروع ہوگی۔
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی( سدایا) کے زیراہتمام ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں ہونے والی سمٹ 12 ستمبر تک جاری رہے گی۔
ایس پی اے کے مطابق سمٹ میں 450 سے زیادہ بین الاقوامی سپیکرز اور 100 ملکوں سے متعدد مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شخصیات، اقتصادی پالیسی ساز اور اے آئی ماہرین شرکت کررہے ہیں۔
سمٹ میں 25 سے زیادہ مقامی اور عالمی انشیٹیوز کا آغاز اور 70 سے زیادہ معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت میں بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ سمٹ انسانیت کے فائدے کے لیے مصنوعی ذہانت کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کے مملکت کے عالمی مشن کو مزید تقویت دیتی ہے۔
سمٹ کے ایجنڈے میں ڈیٹا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ٹیکنالوجیز، انڈسٹری کے رجحانات، آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ساتھ ایک بہتر مستقل کی تشکیل، فیلڈ میں انسانی صلاحیتوں کا فروغ ، اے آئی پروسیسرز اور انفراسٹرکچر، سمارٹ شہروں کی ترقی پر مصنوعی ذہانت کے اثرات، مصنوعی ذہانت کی اخلاقیات اور دیگر اہم شعبے شامل ہیں۔

شیئر: