سعودی عرب اور چین کے درمیان تجارتی حجم 120 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
چین کے ساتھ تجارتی لین دین میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے۔ (فوٹو: سکرین گریب الاخباریہ)
سعودی چینی بزنس کونسل کے چیئرمین محمد العجلان نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب اور چین کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہورہا ہے‘۔
الاخباریہ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا’ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین 120 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے اور ہم مملکت میں چینی سرمایہ کاری کے حجم میں نمایاں اضافہ دیکھیں گے‘۔
’ہم چین کے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کےلیے کام کر رہے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا’ اس میں ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، فنانس، پٹروکیمیکل، تیل و گیس کے شعبے شامل ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا ’چین کے ساتھ تجارتی لین دین میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے‘۔
علاوہ ازیں ایک بین الاقوامی اقتصادی ماہر ژاو کیو کا کہنا ہے’ سعودی عرب، چین کے تجارتی شراکت داروں میں سرفہرست ہے‘۔
الاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا’ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون چین کی انرجی سکیورٹی یقینی بنانے میں اہم ہے‘۔