Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت فٹ بال فیڈریشن نے کوتاہی پر عہدیداروں کو معطل کر دیا

شائقین 40 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت میں رہے اور کئی ایک بے ہوش ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی
عراق کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر میچ  میں شائقین کو کئی گھنٹے سخت گرمی میں رکھنے پر کویت فٹ بال فیڈریشن نے اپنے اعلیٰ عہدیدار اور پبلک ریلیشنگ چیف کو معطل کر دیا ہے۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق کویت فٹ بال ایسوسی ایشن نے بدھ کو دیر گئے ایک بیان میں 60000 گنجائش والے جابر الاحمد انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ایک روز قبل ٹکٹنگ اور دیگر لاجسٹک مسائل پر ’ انتہائی افسوس‘ کا اظہار کیا۔
کویت فٹ بال ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا ہے’ ان کوتاہیوں کی تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں شائقین 40 ڈگری سیلسیس (104 ڈگری فارن ہائٹ) سے زیادہ درجہ حرارت میں رہے اور کئی ایک بیہوش ہوئے۔
فٹبال کے شائقین شدید گرمی کے باعث تعینات عملے سے پانی کی التجا کرتے رہے اور ان واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔
عراق کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچ کے ٹکٹ کے مسائل کا  بھی سامنا رہا جہاں کچھ شائقین بغیر ٹکٹ سٹیڈیم میں داخل ہوگئےجب کہ کئی ٹکٹ ہولڈر شائقین کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

فٹبال شائقین شدید گرمی کے باعث عملے سے پانی کی التجا کرتے رہے۔ فوٹو اے ایف پی

کویت فٹ بال ایسوسی ایشن  نے اپنے بیان میں کہا ہے ’ سیکرٹری جنرل صلاح القنائی اور تعلقات عامہ کے سربراہ محمد بو عباس کو ’ناقابل قبول وجوہ‘ پر معطل کیا گیاہے۔‘

شیئر: