Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز: سعودی عرب کی ٹیم پانچ جون کو اسلام آباد پہنچے گی

پاکستان اور سعودی عرب کا میچ چھ جون کو جناح فٹبال سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ (فوٹو: فٹبال فیڈریشن)
فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ ٹو کے لیے سعودی عرب کی فٹبال ٹیم پانچ جون کو اسلام آباد پہنچے گی۔
اتوار کو پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کہا ہے کہ سعودی عرب فٹبال ٹیم چارٹرڈ پرواز کے ذریعے ریاض سے اسلام آباد پہنچے گی۔
پاکستان اور سعودی عرب کا میچ چھ جون کو جناح فٹبال سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کا فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز راؤنڈ ٹو کے لیے یہ آخری ہوم میچ ہے۔ پاکستان اپنا آخری اوے میچ 11 جون کو میزبان تاجکستان سے کھیلے گا۔
14 مئی کو سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کے دو رکنی وفد نے اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔ وفد نے جناح سٹیڈیم اسلام آباد کا جائزہ لیا تھا، اس موقع پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے آفیشلز بھی موجود تھے۔
27 مارچ کو فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اردن نے پاکستان کو دوسرے میچ میں سات گول سے شکست دی تھی۔ 
اردن اور پاکستانی ٹیم کا دوسرا میچ اردن کے دارالحکومت عمان میں عمان انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
اردن کی ٹیم نے 90 منٹ میں 7 گول کیے اور پاکستان کی ٹیم جواب میں کوئی گول سکور نہ کر سکی۔ 
اسلام آباد میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ کے میچ میں اردن نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔
اسلام آباد کے جناح فٹبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اردن کی ٹیم نے موسیٰ التعمری کے عمدہ کھیل کی وجہ سے تین گول کیے جبکہ پاکستانی ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔

شیئر: