سعودی فضائی کمپنی ’فلائی ناس‘ جو مشرق وسطی اور دنیا بھر کی لو بجٹ ایئرلائنز میں سے ایک ہے، نے اپنے چوتھے آپریشن سینٹر مدینہ منورہ سے بحرین اور دوحہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق فلائی ناس نے 10 ستمبر سے مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بحرین کے منامہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے ہفتے میں 3 براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کیا ہے اور آج جمعرات 12 ستمبر سے مدینہ ایئرپورٹ سے دوحہ کے لیے ہفتے میں 2 براہ راست پروازوں کا آغاز کیا ہے۔
احتفلنا في #طيران_ناس بإطلاق وجهات جديدة ومباشرة من المدينة المنورة، إلى البحرين والدوحة يومي 10 و12 سبتمبر، في أحدث إضافة لشبكة وجهاتنا الدولية من مركز عملياتنا الرابع في مدينة رسول الله ﷺ@madinahairport pic.twitter.com/e3lgotc4r4
— flynas طيران ناس (@flynas) September 12, 2024