اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کو ملک کے معاشی دارالحکومت تل ابیب میں مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے جس میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ٹی وی فوٹیجز میں مسلح افراد کو لائٹ ریل سٹیشن سے باہر نکل کر فائر کرتے ہوئے دکھا جاسکتا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کم از کم چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیل کی ایم ڈی اے ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ اس نے شام سات بج کر ایک منٹ پر فائرنگ کی رپورٹ وصول کی۔
ایم ڈی اے کا کہنا ہے کہ اس کے طبی عملے نے موقع پر ہی کئی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔
بیان میں کہا گیا کہ زخمی میں سے کئی ایک بے ہوش تھے۔