Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابر اعظم پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی

بابر اعظم نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کر کے اپنے مداحوں کو مستعفی ہونے کی اطلاع دی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
بابر اعظم نے منگل کو رات گئے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کر کے اپنے مداحوں کو یہ اطلاع دی۔
بابر اعظم نے لکھا کہ ’ڈئیر فینز، میں نے قومی ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔  بطور کھلاڑی کردار ادا کرنے پر توجہ دینا اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔‘
’قومی ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے ایک اعزار کی بات ہے لیکن اب یہ وقت ہے کہ میں بطور کپتان مستعفی ہو کر اپنے کھیل پر توجہ دوں۔‘
بابر نے لکھا کہ ’کپتانی ایک سود مند تجربہ رہا ہے لیکن اس سے کام کا بوچھ بڑھ جاتا ہے۔ میں اپنی پرفارمنس اور اپنی بیٹنگ کو ترجیح دینا چاہتا ہوں اور اپنے خاندان کے ساتھ اچھا وقت گزارنا چاہتا ہوں جو کہ میرے لیے باعث مسرت ہوتا ہے۔‘
’کپتانی سے ہٹ کر میں میں اپنی توانائیاں اپنی انفرادی کھیل اور شخصی گروتھ پر صرف کرنا چاہتا ہوں۔ میں آپ کی محبت اور سپورٹ کے لیے آپ سب کا شکرگزار ہوں۔‘

شیئر: