Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل راحیل کو قواعد کے تحت این او سی جاری ہوا،ترجمان

اسلام آباد..ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ کے ان کیمرہ سیشن میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے بیان کو میڈیا میں گمراہ کن انداز میں پیش کیا گیا ۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ جنرل راحیل شریف کو حکومت پاکستان نے قواعد کے تحت این او سی جاری کیا تھا تاہم اسلامی فوجی اتحاد کے ٹی آر اوز بننے کے بعد حکومت پارلیمنٹ میں مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کرے گی ۔واضح رہے کہ سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ میں سرتاج عزیز نے کہا تھا کہ جنرل راحیل ذاتی حیثیت میں سعودی عرب گئے ۔ انہیں حکومت کی طرف سے نہیں بھیجا گیا۔ اس لئے انہیں واپس نہیں بلایا جا سکتا ۔ قطر تنازع میں حکومت غیر جانبدار پالیسی پر گامزن رہے گی ۔
 
 

 

شیئر: