سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے اتوار کو ریاض میں ایران کے سفیرعلی رضا عنایتی نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں بڑھانے کےطریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
علاوہ ازیں مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعودبن مشعل بن عبدالعزیز نے جدہ میں امریکی قونصل جنرل ڈاو لی کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔