Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سونا مزید مہنگا، بدھ 30 اکتوبر کو نرخ کیا رہے؟

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 293.75 ریال ہوگئی۔( فوٹو: الیوم)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں بدھ 30 اکتوبر 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
الیوم ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 293.75 ریال رہی۔
منگل کو 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ مارکیٹ کے اختتام پر290.72 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 335.75 ریال، 22 قیراط ایک گرام 307.75 اور 18 قیراط 249.19 ریال رہی ہے۔
14 قیراط ایک گرام سونا 195.75 ریال میں فروخت کیے جاتا رہا جبکہ ایک اونس سونے کی قمیت 10 ہزار 440.75 ہوگئی۔

شیئر: