Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا

اب آپ اپنی مرضی سے انسٹاگرام پر مواد دیکھ سکیں گے (فائل فوٹو: پکسا بے)
کیا آپ اپنے انسٹاگرام فیڈ پر دکھائے جانے والے تجویز کردہ مواد سے تنگ ہیں؟ میٹا ایک ایسے نئے فیچر کا تجربہ کر رہا ہے جو صارفین کو اپنے الگورتھم کو مکمل طور پر دوبارہ ترتیب دینے کی سہولت فراہم کرے گا۔
کمپنی نے منگل کو ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ انسٹاگرام پر ایک ’نیا آغاز‘ کے لیے صارفین کو ایکسپلور، ریلز اور فیڈ پر اپنی تجویز کردہ مواد کو صاف کرنے کا آپشن دینے کا تجربہ کر رہی ہے۔
میٹا کا کہنا ہے کہ یہ نئیا ’فیچر‘ جلد ہی دنیا بھر میں متعارف کروا دیا جائے گا۔
اگر آپ اپنے تجویز کردہ مواد کے الگورتھم کو دوبارہ ترتیب دینا چاہتے ہیں تو آپ کے تجویز کردہ مواد کو وقت کے ساتھ آپ کی تجاویز کی بنیاد پر بہتر بنایا جائے گا۔
تاہم اب آپ یہ بھی کر سکیں گے کہ آپ ان اکاؤنٹس کا جائزہ لیں جنہیں آپ فالو کرتے ہیں اور ان اکاؤنٹس کو ان فالو کریں جن کا مواد آپ مزید نہیں دیکھنا چاہتے۔
میٹا کی ویب سائٹ کے مطابق ’یہ خصوصیات خاص طور پر نوجوان صارفین کے لیے تیار کی گئی ہیں اگرچہ یہ عمر کے لحاظ سے مخصوص نہیں ہیں۔‘
کمپنی کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ’ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ انسٹاگرام پر ہر کوئی خاص طور پر نوجوان محفوظ، مثبت اور عمر کے مطابق انسٹاگرام کو استعمال کرنے کا تجربہ حاصل کریں۔‘

وہ انسٹاگرام کو استعمال کرتے ہوئے یہ محسوس کرے کہ جو وقت وہ انسٹاگرام پر گزار رہے ہیں وہ قیمتی ہے۔‘
میٹا کا کہنا ہے کہ ’ٹین اکاؤنٹس کے ذریعے حساس مواد سے متعلق تحفظات فراہم کرنے کے علاوہ ہم نوجوانوں کو انسٹاگرام کے تجربے کو بہتر بنانے کے نئے طریقے فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہ ان کے شوق اور دلچسپی کی عکاسی کرتا رہے جیسے جیسے وہ تبدیل ہوتے ہیں۔‘
انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے بھی ایک ویڈیو پوسٹ میں آنے والے نئے فیچرز کے بارے میں بات کی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Adam Mosseri (@mosseri)

وہ بتاتے ہیں کہ یہ فیچر شروع میں آپ کا انسٹاگرام بہت کم دلچسپ بنا دے گا کیونکہ ہم کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ کرنے والے ہیں جیسے ہم آپ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور نہ ہی آپ کی دلچسپیوں کے بارے میں، ہمیں آپ کے متعلق دوبارہ سیکھنے میں کچھ وقت لگے گا۔‘
وہ مزید کہتے ہیں کہ ’تو یہ ایسا نہیں ہے جسے میں ہمیشہ کرنے کی تجویز دوں گا لیکن اگر آپ کسی ایسی جگہ پہنچ جاتے ہیں جہاں آپ انسٹاگرام استعمال کرنے کے بارے میں واقعی اچھا محسوس نہیں کرتے تو یہ آپ کو ایک نئیا راستہ فراہم کرتا ہے۔‘
ٹک ٹاک بھی اسی طرح کا فیچر فراہم کرتا ہے جس میں ایک دفعہ سکرول کرنے سے مواد تازہ ہو جاتا ہے۔

شیئر: