Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ میں بچوں اور فیملیز کےلیے ہیلتھ کیئر پروجیکٹ، معاہدے پر دستخط

مرکز اور یونیسیف کے نمائندے نے ریاض میں دستخط کیے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے غزہ میں بچوں اور فیملیز کےلیے ہیلتھ کیئر پروجیکٹ کے ساتھ پانی، صفائی اور حفظان صحت کے منصوبے کی فراہمی کے لیے چار ملین ڈالر کی امداد کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
معاہدے پر مرکز کے سینٹر فار آپریشنز اینڈ پروگرامز کے اسسٹنٹ ڈائڑیکٹر انجینیئر احمد بن علی البیز اور جی سی سی میں یونیسیف کے نمائندے الطیب آدم نے ریاض میں دستخط کیے۔
 غزہ میں بیمار بچوں کےلیے ضروری طبی آلات کی فراہمی کے لیے فنڈز استعمال کیے جائیں گے، جس سے 73 ہزار بچے مستفید ہوں گے۔
یہ امداد پانی، صفائی اور حفظان صحت کے اقدامات کو سپورٹ کرے گی جس سے ایک لاکھ 6 ہزار 590 افراد فائدہ اٹھائیں گے۔
یہ اقدام غزہ میں جاری انسانی بحران کے دوران فلسطینی عوام کے مصائب کو کم کرنے کے لیے مملکت کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

شیئر: