سیول انٹرنیشنل انوینشن ایگزیبیشن میں سعودی طالبہ کےلیے سلور میڈل
اپنی ایجاد ’سونے کی پیمائش کا سمارٹ آلہ‘ پیش کیا تھا (فوٹو: ایس پی اے)
طویق اکیڈمی کا کہنا ہے کوریا میں ہونے والے’سیول انٹرنیشنل انوینشن ایگزیبیشن‘ میں بہترین ڈیجیٹل ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں اکیڈمی کی نمائندہ لینا احمد کو سلور میڈل اور تین دیگر ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سیول انٹرنیشنل انوینشن ایگزبیشن 27 سے 30 نومبر تک منعقد ہورہی ہے جس میں مختلف مالک سے تعلق رکھنے والے طلبا شریک ہیں۔
سعودی طالبہ لینا احمد جو اس نمائش میں شریک تھی نے اپنی ایجاد ’سونے کی پیمائش کا سمارٹ آلہ‘ پیش کیا تھا۔ آلے کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ سونے کے وزن کو اس کے گریڈ یعنی قیراط کے حساب سے بتاتا ہے۔ سمارٹ ویٹ مشین اسمارٹ فون ایپلکی کیشن کی مدد سے کام کرتی ہے۔
ویٹ مشین پر رکھے گئے سونے کے نرخ اس کی وزن اور اس کے معیار کے مطابق مختلف ممالک کی گولڈ مارکیٹ کے حوالے سے بتاتی ہے۔
واضح رہے طویق اکیڈمی کی جانب سے ایسے طلبا کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جو مختلف پروگراموں اور ایجادات میں مصروف ہیں۔
اکیڈمی ان طلبا کے لیے مختلف کیمپس اور سیمینارز کا انعقاد کرنے کے علاوہ ان کی ایجادت کو نمائشوں میں پیش کرنے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔