Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سمیت متعدد شہروں میں گرد، جنوبی علاقوں میں دھند

’ریاض کے علاوہ قصیم، حائل، الجوف اور شمالی حدود ریجن میں گرد وغبار ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار کو ریاض کے مغربی علاقوں کے علاوہ قصیم، حائل، الجوف اور شمالی حدود ریجن میں گرد وغبار ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں میں گرد کی وجہ سے حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
’جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں کے علاوہ جازان، عسیر اور الباحہ میں دھند چھائی رہے گی‘۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ’ آج مکہ مکرمہ ملک کا گرم ترین شہر رہے گا جہاں درجہ حرارت 34 سینٹی گریڈ ہوگی‘۔
’جبکہ السودہ ملک کا سرد ترین علاقہ ہے جہاں درجہ حرارت صرف 5 ڈگری رہے گی‘۔
’دیگر گرم علاقوں میں القنفذہ ہے جہاں 33 سینٹی گریڈ جبکہ جدہ اور جازان میں 32 سینٹی گریڈ رہے گی‘۔
’سرد علاقوں میں السودہ کے بعد القریات ہے جہاں 6 ڈگری ہوگی جبکہ طریف میں 7، ابہا، تبوک اور عرعر میں 6 ڈگری رہے گی‘۔

شیئر: