Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانیوں نے 2024 میں گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

ہاؤ ٹو کے موضوع میں پاکستانیوں نے رواں برس عام انتخاب کے دوران پولنگ سٹیشن چیک کرنے کے حوالے سے طریقہ کار جاننا چاہا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سنہ 2024 ختم ہونے کو ہے اور اسی سلسلے میں گوگل نے رواں سال سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات، شخصیات اور مواقع کی فہرست جاری کی ہے۔
گوگل نے رواں برس چھ کیٹیگریز کی فہرست جاری کی ہے جن میں کرکٹ، شخصیات، فلمیں اور ڈرامہ، ’ہاؤ ٹو‘ یعنی کوئی چیز کیسے ہوتی ہے، کھانوں کی ریسپیز اور ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔
اس سال کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ٹی20 ورلڈ کپ کا سجا جسے گوگل پر پاکستانیوں نے سب سے زیادہ سرچ کیا۔
کرکٹ
1: ٹی20 ورلڈ کپ
2: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ
3: پاکستان بمقابلہ بنگلا دیش
4: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا
5: پاکستان بمقابلہ انڈیا
6: پی ایس ایل 2024 شیڈول
7: پاکستان بمقابلہ امریکہ
8: انڈیا بمقابلہ انگلینڈ
9: انڈیا بمقابلہ جنوبی افریقہ
10: انڈیا بمقابلہ انگلینڈ
شخصیات کی فہرست میں اس مرتبہ پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سمیت کرکٹر ساجد خان ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
شخصیات
1: عباس عطار
2: ایٹل عدنان
3: ارشد ندیم
4: ثنا جاوید
5: ساجد خان
6: شعیب ملک
7: حریم شاہ
8: مناہل ملک
9: زویا ناصر
10: مکیش امبانی
پاکستانیوں نے رواں برس جو فلمیں اور ڈرامے دیکھے اُن میں ہیرا منڈی سرفہرست رہی۔
فلمیں اور ڈرامے
1: ہیرا منڈی
2: 12ویں فیل
3: اینیمل
4: مرزا پور سیزن تھری
5: ستری ٹو
6: عشق مرشد
7: بھول بھلیا تھری
8: ڈنکی
9:بگ باس 17
10: کبھی میں کبھی تم
’ہاؤ ٹو‘ کے موضوع میں پاکستانیوں نے رواں برس عام انتخاب کے دوران پولنگ سٹیشن چیک کرنے کے حوالے سے طریقہ کار جاننا چاہا۔
ہاؤ ٹو
1: پولیس سٹیشن کیسے چیک کیا جائے
2: (فلم) ہاؤ ٹو میک میلینز بیفور گرینڈ ما ڈائیز
3: استعمال شدہ کار کیسے خریدی جائے
4: پھولوں کو لمبے عرصے تک تروتازہ کیسے رکھا جائے
5: کمپیوٹر میں یوٹیوب ویڈیوز کیسے ڈاؤن لوڈ کی جائیں
6: انوسمنٹ کے بغیر کیسے کمایا جائے
7: اپنے چار برس کے بچے کو چیزیں تقسیم کرنے کے بارے میں کیسے سکھاؤں
8: جینز سے ہرے داغ کیسے نکالوں
9: گھٹنے کی چوٹ کے بعد جم میں کیسے ورک آؤٹ دوبارہ سے شروع کروں
10: ورلڈ کپ براہ راست کیسے دیکھوں
ریسیپیز کے حوالے سے پاکستانیوں نے رواں سال سب سے زیادہ بنانا بریڈ بنانے کی ترکیب سیکھی۔
ریسیپیز
1: بنانا بریڈ کی ریسیپی
2: ملپورا ریسیپی
3: گارلِک بریڈ ریسیپی
4: چاکلیٹ چِپ کُکی ریسیپی
5: توا کلیجی ریسیپی
6: پِیچ آئسڈ ٹی ریسیپی
7: کریمی پاستہ ریسیپی
8: پیزا ریسیپی
9: ایگ نوڈل ریسیپی
10: ہش براؤن ریسیپی
ٹیک کے حوالے سے پاکستانیوں نے چیٹ جی ٹی پی کو سب سے زیادہ لوگن کیا۔
ٹیک
1: چیٹ جی ٹی پی لوگن
2: بِنگ امیج کری ایٹر
3: انفینکس نوٹ 30
4: ویوو وائے 100
5: جیمینائے
6: انفینکس ہاٹ 50 پرو
7: ریڈ می نوٹ 13
8: آئی فون 16 پرو میکس
9: انفینکس نوٹ 40
10: ریمیکر اے آئی

شیئر: