Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانیوں نے 2022 میں گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

پاکستانیوں نے مقامی اور عالمی واقعات میں بھی دلچسپی دکھائی (فوٹو: گوگل)
گوگل نے پاکستان میں 2022 کے دوران سب سے زیادہ سرچ کیے گئے موضوعات، شخصیات اور مواقع کی فہرست جاری کی ہے۔
گوگل کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق سال بھر کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے سرچ انجن پر متنوع مواد سرچ کیا گیا جس میں سیاست، مشہور شخصیات، سرکاری اقدامات، اہم تقریبات، تفریح، ٹیکنالوجی اور خوراک اہم رہے۔
رواں برس کے دوران ٹی20 کا عالمی کپ، ایشیا کپ 2022 اور پی ایس ایل 7 سمیت کرکٹ کے حوالے سے تلاش کے رجحان میں تیزی رہی۔ یہ تینوں موضوعات ٹاپ سرچز میں سب سے اوپر کی پوزیشنز پر رہے۔
ملک کی معیشت، سیلاب، مہنگائی، سرکاری اقدامات اور احساس (Ehsaas) پروگرام جیسی مالی امداد کی سکیموں کی تلاش بھی نمایاں رہی۔
ملکہ ایلزبتھ دوم، عامر لیاقت حسین اور صحافی ارشد شریف سے متعلق سرچز نے بھی اِس فہرست میں جگہ بنائی۔
مقبول ترین سرچز:
1.    ٹی 20 عالمی کپ
2.    ایشیا کپ 2022       
3.    پی ایس ایل 7
4.    میلبورن ویدر    
5.    موسمی تبدیلی
6.    احساس پروگرام
7.    ارشد شریف
8.    عامر لیاقت حسین    
9.    ملکہ ایلزبتھ دوم
10.    نسیم شاہ
2022 میں پاکستانی فلمیں بھی خبروں پر چھائی رہیں۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ فلموں اور ٹی وی دونوں شعبوں میں سرفہرست رہی۔ اِس کے بعد لندن نہیں جاؤں گا اور قائد اعظم زندہ باد جیسی فلمیں رہیں۔
پاکستانیوں کی ہالی ووڈ کی فلموں میں دلچسپی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ مس مارویل، بلیک ایڈم اور ڈاکٹر سٹرینج جیسی فلمیں بھی سب سے زیادہ سرچ کیے گئے پانچ نتائج میں شامل رہیں۔
پاکستان میں سر فہرست موویز اور ٹی وی شوز:
1.    مولا جٹ
2.    مس مارویل    
3.    بلیک ایڈم           
4.    تھور لوَ اینڈ تھنڈر    
5.    ڈاکٹر سٹرینج          
6.    لندن نہیں جاؤں گا       
7.    دی بیٹ مین    
8.    قائد اعظم زندہ باد    
9.    صنف آہن
10.    ہاؤس آف دی ڈریگن
 گزشتہ برس پاکستانیوں نے زیادہ تر سیاست دانوں اور کھلاڑیوں کو تلاش کیا۔ ایشیا کپ اور ٹی20 عالمی کپ میں اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے نسیم شاہ اِس کیٹیگری (زْمرے) میں سرفہرست رہے۔
اِس کے علاوہ ملک کی سیاسی صورت حال کے سبب لوگوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو بھی تلاش کیا۔ علاوہ ازیں مشہور پاکستانی کرکٹرز مثلاً افتخار احمد، شاداب خان اور محمد رضوان نے بھی بالترتیب اس فہرست میں اپنی جگہ بنائی۔ مکمل فہرست درج ذیل ہے۔
پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کی گئی شخصیات:
1.    نسیم شاہ    
2.    پرویز مشرف
3.    سلمان رشدی
4.    افتخار احمد    
5.    محمد رضوان  
6.    شہباز شریف
7.    شاداب خان
8.    امبر ہرڈ        
9.    اظہر علی    
10. عمران ریاض خان
2022 پاکستانیوں نے سمارٹ فونز کے مختلف برانڈز میں بھی بھرپور دلچسپی لی۔ ان میں Infinix،  iPhone،  Samsung  اور  Oppo شامل تھے جبکہ Vivo نے بھی اپنے نئے اینڈرائید موبائل فونز متعارف کرانے کے باعث توجہ حاصل کی اور فہرست میں متعدد بار نمایاں رہا۔ مکمل فہرست ذیل میں بیان کی گئی ہے۔
ٹیکنالوجی کی زمرے میں مقبول ترین سرچز:
1.    Vivo v23
2.    iPhone 14 Pro Max
3.    Oppo F21 Pro    
4.    Vivo Y21
5.      Vivo v23e    
6.    Realme c35         
7.    Infinix Note 12
8.    Infinix Hot 12
9.    Samsung A32
10.    Oppo A16
کووِڈ- 19کی پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان میں لوگوں نے تمام بڑے تہوار جوش و جذبے سے منائے اور مختلف اقسام کے کھانوں کے علاوہ پکانے کی نت نئی ترکیبیں تلاش کرنے کے لیے بھی گوگل کا رْخ کیا۔ کھانوں سے متعلق تلاش کے نتائج باالخصوص دیسی کھانوں میں پاکستانیوں کی رغبت واضح رہی۔
پاکستان میں مقبول ترین کھانا پکانے کی ترکیبیں:
1.    چکن  ریسیپی
2.    پلاؤ ریسیپی
3.    شامی کباب ریسیپی
4.    چکن سوپ ریسی پی
5.    نگیٹس ریسیپی
6.    چکن پکوڑ۱  ریسیپی
7.    وائٹ چکن ریسیپی
8.    املی کی چٹنی کی ریسیپی
9.    براؤنیز ریسیپی
10.  ہاٹ اینڈ سار سوپ ریسیپی
پاکستانیوں نے تازہ ترین مقامی اور بین الاقوامی خبروں کے لیے بھی گوگل کا استعمال کیا۔ عامر لیاقت حسین کی موت سب سے زیادہ سرچ کی گئی خبروں میں نمایاں رہی۔ اس کے علاوہ مری کے افسوسناک حادثہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں   خبروں میں بھی خاصی دلچسپی لی گئی۔ پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے روس-یوکرائن تنازع سمیت دنیا بھر میں ہونے والے مختلف واقعات میں بھی دلچسپی لی، سب سے زیادہ یہ موضوعات سرچ کیے گئے:
مقبول ترین خبریں:
1.  عامر لیاقت حسین
2.  یوکرائن    
3.  عمران خان  
4.  مری واقعہ
5.  فاطمہ طاہر
6.  ارشد شریف    
7.  پرویز مشرف
8.  سلمان رشدی
9.  اِقرار الحسن
10.  سری لنکا بحران

شیئر: