اس فہرست میں سات ہندی فلموں نے اپنی جگہ بنائی۔ اس برس شائقین کی پسند کا محور ہارر، ہارر کامیڈی، سسپنس، ایکشن اور سوشل ڈراما فلمیں رہیں۔
ہارر کامیڈی فارمیٹ میں بھول بھلیا تھری اور ستری ٹو نے ٹاپ 10 میں اپنی جگہ بنائی۔
ساؤتھ انڈین فلمیں بھی اس فہرست میں شامل ہیں بلکہ ان میں سے دو فلمیں تو آئی ایم ڈی بی پر ٹاپ تھری میں ہیں۔
سال 2024 میں آئی ایم ڈی بی پر سب سے زیادہ ریٹنگ وِجے سیتھوپتی کی ’مہاراجہ‘ کو ملی جبکہ ’کالکی 2898 اے ڈیُ اس پلیٹ فارم پر مقبول ترین 10 فلموں میں ٹاپ پر رہی۔
دپیکا پاڈوکون چھائی رہیں
ٹاپ 10 فلموں میں سے تین ایسی ہیں جن میں دپیکا پاڈوکون نے اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ ان میں کالی 2898 اے ڈی، فائٹر اور سنگھم اگین شامل ہیں۔ ان میں بھی کالکی ہی نمبر ون رہی۔
ٹاپ 10 میں تین سیکوئل ستری ٹُو، بھول بھلیا تھری اور سنگھم اگین شامل ہیں۔
آئی ایم ڈی بی کی ٹاپ 10 فلموں کی فہرست
فلم کالکی 2898 اے ڈی، آئی ایم ڈی پر اس کی ریٹنگ سات رہی۔ یہ فلم نیٹ فلیکس پر دستیاب ہے۔
ستری ٹُو کی ریٹنگ بھی سات رہی۔
مہاراجہ کی ریٹنگ آٹھ اعشاریہ پانچ رہی، یہ فلم بھی نیٹ فلیکس پر موجود ہے۔
شیطان چھ اعشاریہ پانچ جبکہ فائٹر کی ریٹنگ چھ اعشاریہ دو رہی۔ یہ تینوں فلمیں نیٹ فلیکس پر موجود ہیں۔
منجومل بوائز آٹھ اعشاریہ دو، بھول بھلیا تھری پانچ اعشاریہ ایک، کِل سات اعشاریہ چھ، سنگھم اگین پانچ اعشاریہ آٹھ کی ریٹنگز کے ساتھ ٹاپ 10 میں شامل ہوئیں۔
دسواں نمبر لاپتا لیڈیز ہے جس کی آئی ایم ڈی بی پر ریٹنگ اٹھ اعشاریہ چار تھی۔ یہ فلم بھی نیٹ فلیکس پر موجود ہے۔