Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں غیر محفوظ طریقے سے سیلنڈر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی

غیرمحفوظ طریقے سے گیس کے سیلنڈرز بھی فروخت کیے جارہے تھے (فوٹو: سبق)
 جدہ میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیموں نے العزیزیہ کے علاقے میں سکریپ جمع کرنے والوں کے خلاف تفتیشی مہم کے دوران 8 پک اپ ضبط کرلیں۔
ایک منی ٹرک جس پر غیرمحفوظ طریقے سے گیس کے سیلنڈرز فروخت کیے جارہے تھے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق العزیزیہ علاقے کی بلدیہ کے ڈائریکٹر ھبہ البلوی نے بتایا ’ تفتیشی ٹیموں نے غیرقانونی طریقے سے سکریپ جمع کرنے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا ہے۔‘
مہم کے دوران غیرقانونی طریقے سے سکریپ جمع کرنے والوں کو بھی حراست میں لیا گیا جبکہ ایک ٹرک ڈرائیور کے خلاف بھی کارروائی کی گئی جو انتہائی غیرمحفوظ طریقے سے گیس کے سیلنڈرز محلوں میں فروخت کررہا تھا۔
گیس سیلنڈرز کی منتقلی کے ضوابط مقرر ہیں جن پر عمل کرنا ضروری ہے۔ مقررہ ضوابط کا مقصد حفاظتی اقدامات پر عمل کرانا ہے تاکہ کسی قسم کا نقصان نہ ہو اور محفوظ طریقے سے گیس سیلینڈر منتقل کیے جاسکیں۔

 

شیئر: