شام میں نئی انتظامیہ کے وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی نے سنیچر کو کہا ہے کہ’ شام عرب لیگ میں واپسی کا منتظر ہے۔‘
اس وقت شام کے نئے حکمراں علاقائی سیاسی منظرنامے میں قدم جمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
وہ دمشق میں عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
عرب نیوز کے مطابق حسام ذکی نے کہا ’عرب لیگ، شام کی شرکت کو فعال کرنے کے لیے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔
قبل ازیں نئی شامی انتطامیہ کے سربراہ احمد الشرع اور وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے دمشق میں عرب لیگ کے وفد سے ملاقات کی۔
عرب لیگ نے شامی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے، انہیں اس نازک مرحلے میں مکمل تعاون فراہم کرنے، ان کی خواہش اور فیصلوں کا احترام کرنے کا اعلان کیا تھا۔
عرب لیگ نے تمام فریقوں پر زور دیا تھا کہ وہ شام کی خود محتاری، علاقائی سالمیت اور استحکام کا احترام کریں۔