Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے صدر اور شام کی نئی انتظامیہ کے سربراہ کا ٹیلی فون پر رابطہ

دونوں رہنماوں نے تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے شام کی نئی انتظامیہ کے رہنما احمد الشراع نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
امارات کے خبررساں ادراے وام کے مطابق رابطے کے دورران دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
 شیخ محمد بن زاید نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے شام کی آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا۔
انہوں نے شامی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سلامتی، امن، استحکام، اور باوقار زندگی کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے تمام کوششوں کی سپورٹ کا یقین دلایا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نئی شامی انتظامیہ کے وزیر خارجہ بشار الاسد کی معزولی کے بعد امارات کا پہلا سرکاری دورہ کیا تھا، وزیر دفاع مرھب ابو قصرہ اور انٹیلی جنس چیف انس خطاب بھی ان کے ہمرہ تھے۔
 ابوظبی میں اعلی سطح کے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، شام کی آزادی، خودمختاری اور استحکام کے لیے متحدہ عرب امارات کی سپورٹ کا اعادہ کیا گیا۔
امارات نے شامی عوام کی امنگوں کے حصول اور ملک بھرمیں سلامتی کو یقینی بنانے میں ان کی مدد کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

 

شیئر: