Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے مزید امدادی قافلے شمالی غزہ بھیج دیے

امدادی سامان متاثرہ خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے فلسطینی عوام  کےلیے امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پر شاہ سلمان مرکز کے ذریعے مزید  قافلے شمالی غزہ بھیجے ہیں۔
امدادی قافلے میں شیلٹرکٹس، کمبل، گدے، کھانا پکانے کا سامان اور پانی کے کنٹینر اور دیگر بنیادی ضرورت شامل ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق امدادی سامان خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔اس کا مقصد شمالی غزہ میں اپنے گھروں کو واپس آنے والے فلسطینیوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

کھانا پکانے کا سامان اور پانی کے کنٹینر اور دیگر بنیادی ضرورت شامل ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)

سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج جو غزکی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، شمالی غزہ میں فوری طور پر امداد کی تقسیم شروع کرے گا تاکہ اپنے گھروں کو واپس آنے والے فلسطینیوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے مدد مل سکے۔
یہ اقدام سعودی عرب کی طرف سے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فراہم کی جانے انسانی اور امدادی پروگرام اور منصوبوں کے فریم ورک میں آتا ہے تاکہ وہ مختلف بحرانوں اور مصائب کے دوران فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔

 

شیئر: