Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سام سنگ کی ایس 25 سیریز آج کس وقت ریلیز کی جائے گی؟

ایس 25 سیریز کی لانچ کی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے ہوگی۔ (فوٹو: گوگل)
سام سنگ کے صارفین کی طویل انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں کیونکہ سام سنگ اپنی نئی ایس 25 سیریز آج سے ریلیز کرنے والا ہے۔
ویب سائٹ جی ایس ایم ارینا کے مطابق سام سنگ اپنی ایس 25 سیریز کو آج ریلیز کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کر چکا ہے۔
ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ سام سنگ اس تقریب میں تین یا پھر اپنے چار فون ریلیز کرے گا۔
اگر سام سنگ کی جانب سے ایس 25 سِلم کو آج ہی ریلیز کیا جاتا ہے تو اس صورت میں اُس کا پری آرڈر نہیں لیا جائے گا۔
تاہم ایس 25 کے دیگر تین فون ایونٹ ختم ہونے کے بعد آج سے ہی پری آرڈر پر بُک ہونا شروع ہو جائیں گے۔
سام سنگ ایس 25 سِلم کو یورپ، ایشیا اور پیسیفک کے کچھ ممالک میں مرحلہ وار فروخت کیا جائے گا جبکہ یہ فون کینیڈا اور امریکہ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ایس 25 سیریز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
غیرحتمی خبروں کے مطابق اس سیریز کے سب سے اہم فون ایس 25 الٹرا میں کوال کوم ایس ایم 8750 اے بی سنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ کا چِپ سیٹ لگایا گیا ہے جبکہ اس میں صارفین کو اینڈروئڈ 15 دیکھنے کو ملے گا۔
اسی طرح اس فون میں ڈائنیمک ایل ٹی پی او ایمولِڈ ٹو ایکس کا ڈسپلے دیا گیا ہے جسے 2600 نِٹس کی پِیک برائٹنس کی سہولت فراہم ہوگی۔
سام سنگ ایس 15 الٹرا کا مین کیمرہ 200 میگا پکسل ہوگا جبکہ اس میں ایک 10 میگا پکسل، اور 50،50 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
اس فون کا سیلفی کیمرہ 12 میگا پکسل کا ہوگا جو کے ایچ ڈی آر، ایچ ڈی آر 10 پلس اور فور کے ویڈیو کو سپورٹ کرتا ہے۔
ایس 25 الٹرا میں لی اون 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ڈالی گئی ہے جو 45 واٹ کے وائر اور 25 واٹ کے وائرلیس چارچنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔
خیال رہے کہ ایس 25 سیریز کی لانچ کی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے ہوگی جسے سام سنگ کی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر دیکھا جا سکے گا۔


 

شیئر: