Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے کون سے علاقے جمعرات سے پیر تک بارش کی زد میں

رپورٹ کے مطابق بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’مملکت کے مختلف علاقوں میں جمعرات 22 جنوری سے پیر تک بارش کا امکان ہے۔‘
مرکز کے کنٹرولنگ سٹیشنز کی رپورٹ کے مطابق’ بارش کے ساتھ تیز ہوا کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں لہروں کی بلندی اور تیزی میں بھی اضافہ ہوگا۔‘
موسمیاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے علاوہ الباحہ، عسیر، جازان، الجوف، حدود الشمالیہ میں جمعرات سے بارش سے شروع ہونے والا نیا سلسلہ مشرقی ریجن، ریاض اور قصیم و حائل تک پھیلے گا۔‘
المھد، الحناکیہ اور مدینہ منورہ میں جمعرات سے سنیچر تک جبکہ جدہ اور خلیص میں سنیچر کی رات سے اتوار کی صبح تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔
نجران ریجن کے علاوہ تبوک میں بھی موسم آبرآلود جبکہ کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔

 

شیئر: