Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں ایئر ایمبولینس نے شدید زخمی ایشیائی کو ہسپتال منتقل کیا، جان بچالی

دوران پرواز زخمی شخص کو فوری طبی امداد بھی فراہم کی گئی (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات شارجہ کے علاقے الخضیرہ میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں ایک 25 سالہ ایشیائی باشندہ شدید زخمی ہوگیا۔
امارات الیوم کے مطابق نیشنل ایمبولینس کی طرف سے فوری مدد کی درخواست پر اماراتی وزارت داخلہ میں جنرل ایڈمنسٹریشن فارسکیورٹی سپورٹ ایئرونگ ڈیپارٹمنٹ کے ایئرایمبولینس فلائٹ کریو نے ایشیائی کی جان بچا لی۔
ایئرایمبولینس کے ذریعے زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوران پرواز زخمی شخص کو فوری طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔
وزارت داخلہ کے ایکس اکاونٹ پر شیئر کی جانے والی وڈیو میں ایک ویران علاقے میں ایک سڑک پر ایئرایمبولینس کو اترتے دکھایا گیا، ایک کار ریت میں الٹی پڑی ہے، دوسری سڑک جزوی بند ہے۔
ریسکیو ٹیم زخمی شخص کو ایئر ایمبولینس میں منتقل کرتی ہے اوراسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

 

شیئر: