Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں فائرنگ،4پولیس اہلکار جاں بحق

  کراچی ...کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کےمطابق مسلح افراد نے جمعہ کو افطار سے قبلپولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ جاں بحق ہونے والوں میں پولیس افسر اور3 کانسٹبل شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔پولیس کے مطابق سائٹ ایریا میں حبیب بینک اور سیمنز چورنگی کے درمیان اسنیپ چیکنگ کیلئے تعینات پولیس موبائل پر 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 حملہ آوروں نے فائرنگ کی،ا یک افسر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو گولیاں لگیں، زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ چاروںدم توڑ گئے۔وزیر اعلی مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی۔ 

شیئر: