Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کا شاہ عبداللہ اکنامک سٹی میں ’شاہ سلمان آٹو کمپلیکس‘ کے قیام کا اعلان

ہنڈائی موٹرز کا بھی یہاں فیکٹری قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ عبداللہ اکنامک سٹی کے صنعتی زون میں ’شاہ سلمان آٹو انڈسٹری کمپلیکس‘ کے قیام کا اعلان کر دیا۔
اخبار 24 کے مطابق شاہ عبداللہ اکنامک سٹی میں گاڑیوں کی صنعت کے حوالے سے مخصوص علاقے میں بڑے رقبے پر آٹو انڈسٹری قائم کرنے کے لیے صنعتی زون مخصوص کیا گیا تھا جہاں شاہ سلمان آٹو کمپلیکس منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے۔
’شاہ سلمان آٹو کمپلیکس‘ کار سازی کے میدان میں مملکت کی اقتصادی ترقی میں انتہائی اہم اور پیٹرول کے ماسو ذرائع آمدنی میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہوگا۔ آٹو کمپلیکس میں کار سازی کے میدان میں مقامی اور عالمی کمپنیاں قائم کی جائیں گی۔
کمپلیکس میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی صنعت میں پہلا سعودی برانڈ ’سیر‘ کی فیکٹری بھی قائم کی جائے گی جبکہ سال 2023 میں لوسیڈ موٹرز نے اپنی پہلی انٹرنیشنل فیکٹری شاہ عبداللہ اکنامک سٹی میں قائم کی تھی اس کے علاوہ ہنڈائی موٹرز کی جانب سے بھی یہاں فیکٹری قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ گاڑیوں کے ٹائر بنانے والے معروف برانڈ ’بیریللی‘ کے ساتھ بھی مشترکہ صنعتی معاہدہ کیا گیا ہے۔
’شاہ سلمان آٹو انڈسٹری کمپلیکس‘ کا قیام مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے انتہائی اہم ہوگا جس سے مملکت کے معاشی ذرائع میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے جو سعودائزیشن کے اہداف کو حاصل کرنے میں اہم ثابت ہوں گے۔
 

 

شیئر: