اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ نے سنیچر کو انسٹا گرام پر اپنے والد شاہ عبداللہ ثانی کی ایک دل چھونے والی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی پوتی شہزادی ایمان کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
شہزادی ایمان ولی عہد شہزادہ الحسین اور ان کی سعودی نژاد اہلیہ شہزادی رجوہ الحسین کی بیٹی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
اردنی ولی عہد چار ماہ کی شہزادی ایمان کو دفتر ساتھ لے گئےNode ID: 883396
تصویر میں شاہ عبداللہ ثانی اپنی پوتی کے ساتھ انتہائی محبت کے ساتھ بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کی پوتی ان کے گالوں کو پکڑنے کی کوشش رہی ہے۔
اردنی ولی عہد نے تصویر کے کیشن میں لکھا شہزادی ایمان اپنے سب سے پیارے دادا کے ساتھ۔
یاد رہے کہ اردنی ولی عہد اور رجوہ کے ہاں تین اگست 2024 کو پہلے بچے کی ولادت ہوئی تھی۔
شہزادی ایمان کی ولادت پر اردن کے فرمانروا نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا تھا ’میں خدا کا شکر گزار ہوں کہ اس نے ہمیں پہلی پوتی ایمان بنت حسین سے نوازا۔ میں پیارے الحسین اور ان کی اہلیہ رجوہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔‘
’اللہ سے دعا ہے وہ اس کی اچھی پرورش کرے اور اس کے والدین کی حفاظت کرے۔‘
اس سے قبل اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین نے اپنے دفتر کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں ان کی چار ماہ کی بیٹی شہزادی ایمان بھی موجود تھیں۔
انسٹاگرام پر وڈیو سٹوری پوسٹ کی جس میں انہیں اپنے مصروف کام کے دوران اپنی بیٹی شہزادی ایمان کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزارتے دیکھا گیا، جس میں نوجوانوں کے ایک گروپ سے ملاقات شامل تھی۔
ویڈیو کلپ پر انہوں نے کیپشن لکھا ’ آج ایمان کے ساتھ‘۔ ویڈیو کلپ میں اردنی ولی عہد کو اپنے دفتر میں اپنی بیٹی شہزادی ایمان کو گود میں لے کر پیار کرتے اور انہیں دفتر کے سٹاف سے متعارف کراتے دکھایا گیا ہے۔