Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’محتاط رہیں‘ سعودی بینکس کی مالیاتی فراڈ کے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم

مالیاتی فراڈ کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ بینک یا پولیس کو مطلع کریں ( فوٹو: سبق)
سعودی بینکوں کی جانب سے صارفین کو دھوکے بازوں سے خبردار کرنے کے لیے مملکت کے مختلف شہروں میں ’محتاط رہیں‘ کے عنوان سے آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق آگاہی مہم کا مقصد بینک اکاؤنٹس کو محفوظ رکھنے اور دھوکے بازوں کی کارروائیوں سے محتاط رہنے کے لیے صارفین کو خبردار کرنا ہے۔
مہم کے ذریعے عوام الناس کو مطلع کیا جارہا ہے کہ کسی بھی نوعیت کے مالیاتی فراڈ کا سامنا ہونے پر فوری طور پر متعلقہ بینک یا پولیس کو مطلع کریں یا ٹول فری نمبر911 پر بھی رپورٹ کرائی جاسکتی ہے۔
علاوہ ازیں ابشرپلیٹ فارم پر بھی مالیاتی فراڈ کے بارے میں اطلاع دینے کی سہولت موجود ہے۔
آگاہی مہم کے ذریعے صارفین کو ای مارکیٹنگ کے محفوظ طریقے سے بھی مطلع کیا جارہا ہے۔
مہم میں دھوکے بازوں کی جانب سے اختیار کیے جانے والے طریقوں کو بھی بیان کیا جاتا ہے تاکہ صارفین ان سے آگاہ رہیں۔
بینکوں کی جانب سے اب تک مملکت کے 9 شہروں میں ’محتاط رہیں‘ کے عنوان سے موبائل مہم شروع کی گئی ہے۔
اس حوالے سے تمام وسائل سے لیس بس مختلف عوامی مقامات پر جاتی ہے جہاں اہلکار لوگوں کو فراڈ سے بچنے کے لیے اہم معلومات مہیا کرتے ہیں۔

 

شیئر: