Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا ایک اور قافلہ امدادی سامان لے کر شام میں داخل

امدادی سامان میں شیلٹر، خوراک اور طبی سامان موجود ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعوددی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کی جانب 60 ٹرکوں پر مشتمل ایک اور امدادی قافلہ اردن کی نصیب کراسنگ سے شام میں داخل ہوا ہے۔
امدادی سامان میں شیلٹر، خوراک، طبی سامان اور دیگر اشیا موجود ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام کئی برسوں سے جاری خانہ جنگی کے بعد شام کی نئی قیادت کی جانب سے تعمیرنو کی کوششوں کی سپورٹ کےلیے سعودی عرب کی انسانی امداد کا حصہ ہے۔
شاہ سلمان مرکز کے تحت اب تک 174 ٹرک امدادی سامان لے کر شام بھیجے جا چکے ہیں۔
جبکہ فضائی پل کے قیام کے بعد 16 امدادی طیارے بھی دمشق پہنچے ہیں۔
شاہ سلمان مرکز نے شامی پناہ گزینوں اور فروری 2023 کے زلزلہ متاثرین کو بھی امداد فراہم کررہا ہے۔
2011 سے 2024 کے آخر تک شامی عوام کے لیے سعودی عرب کی کل امداد 856 ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

شامی عوام کے لیے سعودی امداد 856 ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)

سعودی عرب آمل رضاکارانہ پروگرام کے تحت بھی شام میں خدمات انجام دے رہا ہے۔
طبی ٹیم میں آرتھوپیڈک، سرجری کے ڈاکٹر اور ماہرین شامل ہیں۔
امل امدادی پروگرام کے تحت 3 ہزار سے زائد مملکت کے شہری رضاکارانہ طورپر شرکت کریں گے۔ منصوبے میں شامل رضاکار 218500 گھنٹے خدمات انجام دیں گے۔

 

شیئر: