متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے گداگروں کے خلاف مہم کے دوران رمضان کے پہلے دن 9 افراد کو گرفتار کیا ہے ان میں چار خواتین شامل ہیں۔
امارات الیوم کے مطابق یہ کریک ڈاون دبئی پولیس کی ’فائٹ بیگنگ کمپیئن‘ کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد انسداد گداگری اور امارات کے مہذب امیج کو برقرار رکھنا ہے۔
مزید پڑھیں
-
دبئی: حادثے کے بعد ٹرالر دوسری گاڑی سے ٹکرا گیا، ڈرائیور ہلاکNode ID: 886622
جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کرمنل انویسٹی گیشن نے بتایا ’سخت اور فیصلہ کن اقدامات سے گداگروں کی تعداد میں سالانہ کمی آئی ہے۔‘
یاد رہے کہ امارات میں گداگری ایک جرم ہے، جس کی سزا 5 ہزار جرمانہ اور تین ماہ تک قید کی سزا ہے۔
گداگری کے لیے گداگروں کے گروپوں کو منظم کرنے یا امارات سے باہر بھرتی میں ملوث افراد کو چھ ماہ قید اور ایک لاکھ درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
علاوہ ازیں اجازت نامے کے بغیر فنڈ جمع کرنے پر پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔