امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے پاکستان میں تسلیم شدہ ڈسٹری بیوٹر مرسینٹائل نے ملک میں پہلی بار آئی فون ایکسچینج پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔
مرسینٹائل کے مطابق 7 مارچ سے صارفین اپنے پرانے آئی فونز دے کر بقیہ قیمت کا فرق ادا کرتے ہوئے نئے آئی فونز خرید سکیں گے۔
پاکستان میں موجود آئی فون صارفین کے لیے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی شرائط یہ ہیں کہ ان کے فونز پی ٹی اے سے تصدیق شدہ ہوں، فون کا ماڈل آئی فون 11 یا اس کے بعد کا ہو، فون مکمل طور پر فعال حالت میں ہو اور کبھی رپیئر نہ ہوا ہو۔
مزید پڑھیں
-
’آئی فون17 ایئر‘ آج تک کا سب سے پتلا آئی فون ہوگا؟Node ID: 884385
-
ایپل نے آئی فون 16 ای لانچ کر دیا، خوبیاں اور خامیاں کیا ہیں؟Node ID: 886209
ساتھ ہی ساتھ صارف کے پاس ان کے آئی فون کا باکس موجود ہونا ضروری ہے جس پر فون کا آئی ایم ای آئی نمبر بھی درج ہو۔