Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اتحاد ایئر ویز رواں سال 14 نئے روٹس پر پروازوں کا آغاز کرے گی

دو ماہ میں مسافروں کی تعداد بڑھ کر 3.3 ملین تک پہنچ گئی (فائل فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے فروری 2025 کے دوران 1.6 ملین مسافروں کا خیرمقدم کیا اور 89 فیصد کا نمایاں اوسط مسافر لوڈ فیکٹر حاصل کیا۔
وام کے مطابق رپورٹ  بتایا گیا کہ 2025 کے ابتدائی دو ماہ کے دوران مسافروں کی تعداد بڑھ کر 3.3 ملین تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران یہ تعداد 2.9 ملین تھی۔
اتحاد ایئرویز کے سی ای او انتونوالڈو نیویس نے کہا’ فروری میں مسافروں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد  اضافہ ہوا۔ دنیا کی تیز ترین ترقی کرنے والی ایئرلائنز میں شامل ہیں۔‘
انہوں نے مزید بتایا ’ایئرلائن کی گنجائش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 2025 کے دوران 14 نئی روٹس کے آغاز کی تیاری کے ساتھ ہم نے 89 فیصد لوڈ فیکٹر برقرار رکھا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا’ اتحاد ایئرویز کے آپریٹنگ فلیٹ میں توسیع ہورہی ہے جو جلد تین ہندسوں تک پہنچنے کے قریب ہے جبکہ 2025 میں مزید طیارے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔

 

شیئر: