مسجد الحرام میں رمضان کےلیے 33 ہزار سے زیادہ سعودی میڈ قالین
ان قالینوں کو صرف حرمین شریفین کےلیے ہی تیار کیا جاتا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
ادارہ امور حرمین شریفین کا کہنا ہے مسجد الحرام میں جمعہ، رمضان اور اہم مواقع پر خصوصی قالین استعمال کیے جاتےہیں جو سعودی عرب میں تیار کردہ ہیں۔
سعودی نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد الحرام میں استعمال ہونے والےخصوصی قالینوں کی تعداد 33000 ہے۔
یہ تمام قالین اعلی معیار کے ہیں جنہیں خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔
قالینوں مجموعی لمبائی 200 کلو میٹر ہے جبکہ ان کی موٹائی 1.6 سینٹی میٹر ہے۔
قالینوں کی موٹائی اس لیے زیادہ رکھی گئی ہے کہ زائرین کو زیادہ سے زیادہ راحت پہنچائی جاسکے اور وہ دیر پا ہوں۔
واضح رہے یہ قالین خاص ہوتے ہیں جنہیں صرف حرمین شریفین کےلیے ہی تیار کیا جاتا ہے۔
قالینوں کی صفائی یومیہ بنیاد پر کی جاتی ہے جبکہ انہیں ہر تھوڑےعرصے میں مکمل طور پر دھو کر سینیٹائز کرنے کے بعد اعلی قسم کی خوشبو سےمعطر کیا جاتا ہے۔