Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر توانائی نے امریکی ہم منصب کے ساتھ آرامکو کا دورہ کیا

’شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے امریکی ہم منصب کو شیبہ پلانٹ کا بھی دورہ کرایا‘ ( فوٹو: ایکس)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے امریکی ہم منصب کریس رائٹ کے ہمراہ ظہران میں آرامکو کمپنی کے صدر دفتر کا دورہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امریکی وزیر توانائی کریس رائٹ ان دنوں سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔
صدر دفتر پہنچنے پر آرامکو کے سربراہ انجینئر امین حسن الناصر اور کمپنی کے اعلی عہدیداروں نے استقبال کیا ہے۔
امریکی وزیر توانائی کو آرامکو کمپنی کے مختلف مراکز کا دورہ کرایا گیا اور انہیں مختلف شعبوں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔
بعد ازیں شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے امریکی ہم منصب کو شیبہ پلانٹ کا دورہ کریا جہاں کام کے متعلق انہیں بریفنگ دی گئی۔

شیئر: