Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات 17 اپریل کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 61 پیسے ہو گئی ہے جبکہ بدھ کو اس کی قیمت 280 روپے 46 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر74 روپے 78 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 39 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 744 روپے 43 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 728 روپے 89 پیسے، کویتی دینار کی 915 روپے 11 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 98 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید280 روپے، 33 پیسے جبکہ قیمت فروخت 282 روپے 17 پیسے ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 56 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے 17 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 30 پیسے اور قیمت فروخت 77 روپے اور ایک  پیسہ رہی۔

شیئر: