پاکستان کے آٹوموبیل سیکٹر میں حال ہی میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور مالی سال 2024-25 کے پہلے نو مہینوں کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔
آٹوموبیل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق سوزوکی آلٹو سیلز میں 37.92 فیصد اضافے کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔
مزید پڑھیں
-
’سسٹم میں خرابی‘، ٹیسلا اور فورڈ کی لاکھوں گاڑیاں مارکیٹ سے واپسNode ID: 886269
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ٹویوٹا کورولا، یارس اور کورولا کروس ہیں جبکہ تیسرا نمبر ہونڈا سٹی اور سوک کا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں 54 ہزار 91 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ رواں مالی سال کے دوران یہ تعداد 75 ہزار 265 ہے جو گاڑیوں کی سیلز میں اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔
مالی سال 2025 میں پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں کو ترتیب دیا جائے تو 31,284 یونٹس کے ساتھ آلٹو پہلے نمبر پر، 15,980 یونٹس کے ساتھ کورولا، یارس اور کورولا کراس دوسرے نمبر پر، ہونڈا سٹی اور سوک 11,460 یونٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔
اس فہرست میں چوتھے نمبر پر سوزوکی سوفٹ رہی جس کے 5,891 یونٹس فروخت ہوئے، پانچویں نمبر پر 3168 یونٹس کے ساتھ سوزوکی بولان، چھٹے پر 1984 یونٹس کے ساتھ سوزوکی کلٹس، ساتویں پر 1930 یونٹس کے ساتھ سوزوکی ایوری، آٹھویں نمبر پر 1705 یونٹس کے ساتھ سوزوکی ویگن آر، نویں پر 1177 یونٹس کے ساتھ ہیونڈائی ایلانٹرا اور دسویں پر 686 یونٹس کی فروخت کے ساتھ ہیرونڈائی سوناٹا رہی۔
دوسری جانب اگر ایس یو ویز، وینز یا جیپس کی بات کی جائے تو آٹوموبیل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کچھ یوں ہیں۔
