Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کی 4 ریاستوں میں گزشتہ سال کتنے افراد نے دوسری شادی کی

158 غیرملکیوں نے بھی گزشتہ سال دوسری شادی کی۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ برس 2024 کے دوران امارات کی 4 ریاستوں میں 158 غیرملکیوں سمیت 378 افراد نے دوسری شادی کی۔
 وزارت انصاف کے مطابق متحدہ عرب امارات کی 4 ریاستوں شارجہ، عجمان، ام القوین اور فجیرہ میں یہ شادیاں ای میرج سسٹم میں رجسٹرڈ کی گئی ہیں۔
امارات کی حکومت نے 15 اپریل 2024 کو نیا پرسنل سٹیٹس قانون نافذ کیا تھا جس کے تحت میریٹل ہاؤسنگ کے حوالے سے کئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
آرٹیکل 104 کے مطابق جب تک میرج کنٹریکٹ میں کوئی وضاحت نہیں کی جاتی اہلیہ کو اپنے شوہر کے ساتھ مناسب میٹریمونیئل ہاؤسنگ میں رہنا ضروری ہے۔
آرٹیکل 105 کے تحت شوہر اپنی اہلیہ کے ساتھ والدین کے میریٹل ہوم میں رہ سکتا ہے جبکہ شوہر ایک رہائشی عمارت میں ایک سے زیادہ بیویاں رکھ سکتا ہے۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی عدالتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ برس چاروں ریاستوں میں 448 طلاق کے کیسز رجسٹرڈ  کیے گئے۔
شارجہ، عجمان، ام القیوین اور الفجیرہ کی ریاستوں کی متحدہ عدالت میں رجسٹر ہونے والے طلاق کے کیسز کے حوالے سے بتایا گیا کہ اب تک سب سے کم وقت کی شادی 24 گھنٹے ریکارڈ کی گئی جبکہ 47 برس بعد بھی ازدواجی تعلق ختم کیا گیا۔

 

شیئر: