اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی کو اتوار کو عراقی صدر عبداللطیف رشید کی جانب سے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کی دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔
واضح رہے عرب لیگ کا سربراہی اجلاس 17 مئی کو بغداد میں ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی کابینہ: فلسطینیوں کی بے دخلی مسترد، عرب سمٹ کی حمایتNode ID: 886769
اردن کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اردنی فرمانروا سے عراق کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ فواد حسین نے عمان میں ملاقات کی اور دعوت نامہ حوالے کیا۔
شاہ عبداللہ ثانی نے ملاقات میں حالیہ علاقائی صورتحال کے پس منظر میں عرب یکجہتی اور عرب مقاصد کی سپورٹ کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے عرب سربراہی اجلاس کی کامیابی کے لیے اردن کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
اردن کے نائب وزیر اعظٹم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی نھی ملاقات میں موجود تھے۔
قبل ازیں ایمن الصفدی نے اردن پہنچنے پر عراق کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا۔
اردنی اورعراقی وزرا نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو بڑھانے اور خطے کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اردن اور عراق کے درمیان گہرے تعلقات کی تصدیق کی باہمی مفادات کی خدمت میں مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں قیادتوں کے عزم پر زور دیا۔
ملاقات میں آئندہ عرب سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر بات چیت کی گئی۔
دونوں وزرا نے عرب دنیا کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے، علاقائی استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کو تقویت دینے اور تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔