سعودی شہریوں کو راغب کرنے کے لیے سری لنکا کی سیاحتی مہم
’ریاض کے بعد اسی طرح کی مہم الخبر میں اور پھر دیگر شہروں میں بھی چلائی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
دار الحکومت ریاض میں سعودی شہریوں کو راغب کرنے کے لیے سری لنکا کی سیاحتی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سری لنکا کے محکمہ سیاحت کی جانب سے شروع کی جانے والی مہم میں سری لنکا کو سیاحتی مرکز کے طور پر پیش کیا جارہا ہے جہاں سیاح منفرد تجربہ حاصل کرسکتے ہیں۔
ریاض میں سری لنکا کے سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’ریاض کے بعد اسی طرح کی مہم الخبر میں اور پھر دیگر شہروں میں بھی چلائی جائے گی‘۔
’لوگوں کو سری لنکا میں سیر و سیاحت کے مختلف پہلو دکھائے جائیں گے جہاں سبزہ زاروں، جنگلوں اور سفاری کے علاوہ پر تعیش سیاحت کے بیشمار مواقع موجود ہیں‘۔