Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں غبار کا طوفان، مکہ میں مطلع گرد آلود

’مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور الباحہ میں مطلع گرد آلود رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج منگل کو نجران ریجن کے بیشتر شہر گرد وغبار کے طوفان کی زد میں ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’نجران شہر کے علاوہ بدر الجنوب، ثار، یدمہ، حبونا اور دیگر شہروں میں گرد آلود تیز ہوا چلے گی جس کے باعث حد نگاہ 3 کلو میٹر  تک محدود ہوگی‘۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ’مذکورہ کیفیت شام 6 بجے تک رہے گی‘۔
دوسری طرف محکمے نے کہاہے کہ ’مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور الباحہ میں مطلع گرد آلود رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش ہوگی‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’ریاض اور مشرقی ریجن میں دن کے بعض حصوں میں گرد آلود ہوا چلے گی جو حائل، تبوک، الجوف اور شمالی حدود تک پھیل جائے گی‘۔
’بحیرہ احمر میں 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جبکہ ایک سے ڈیڑھ میٹر اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
’خلیج عرب کے سمندر میں مطلع ابر آلود ہوگا اور 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جس سے ایک میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔

شیئر: