Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں بدھ 23 اپریل کو سونے کی قیمت کیا رہی؟

پاکستان میں ریکارڈ اضافے کے بعد بدھ کو سونے کی قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 11 ہزار 700 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 52 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آخری تجارتی دن کو اس کی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے تھی۔
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 10 ہزار 31 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 1 ہزار 783 روپے مقرر ہوئی ہے۔
اس طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 644 روپے ہوگی۔
دوسری جانب  فی تولہ چاندی کی قیمت میں 16 روپے اضافہ ہوا پے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 ہزار457 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 2,963 روپے رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 116 ڈالر کی کمی کے بعد 3,454 ڈالر سے کم ہو کر 3,338 ڈالر ہو گئی ہے، جبکہ چاندی کی قیمت 0.16 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 32.93 ڈالر ہو گئی ہے۔

شیئر: