Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 23 اپریل کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 96 پیسے ہو گئی ہے جبکہ منگل کو اس کی قیمت 280 روپے 76 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔ 
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 90 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 49 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 745 روپے 43 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 729 روپے 79 پیسے، کویتی دینار کی 917 روپے 29 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 77 روپے 7 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید280 روپے، 62 پیسے جبکہ قیمت فروخت 282 روپے 49 پیسے ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 95 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے 63 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 30 پیسے اور قیمت فروخت 77 روپے اور 3  پیسے رہی۔

شیئر: