سعودی وژن 2030 کی سالانہ رپورٹ میں خوشحال معیشت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وژن 2030 کے آغاز کے بعد سے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے زیر انتظام اثاثوں میں تین گنا اضافہ ہوا۔
ایس پی اے کے مطابق اثاثوں میں ہونے والا اضافہ 3.53 ٹریلین ریال تک پہنچ گیا جو سال کے لیے مقررہ ہداف سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
عمرہ زائرین کی آمد میں ریکارڈ اضافہ، تعداد 16.92 ملین رہیNode ID: 888835
نجی شعبے میں جی ڈی پی کا حصہ 47 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو کہ سال 2024 کے لیے مقررہ ہدف سے تجاوز کر گیا۔
عسکری صنعتوں کی لوکلائزیشن کی شرح بھی مقررہ ہدف سے بڑھ گئی جو سال 2021 میں 7.7 فیصد تھی اورگزشتہ برس تک 19.35 فیصد تک پہنچ گئی۔
لیبرفورس کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ وژن 2030 کے نویں برس میں چھوٹی اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں ملازمین کی تعداد 7.86 ملین ہو گئی۔
ایجوکیشن سیکٹر میں بھی نمایاں بہتری کے اشاریے ریکارڈ کیے گئے سعودی عرب کی 4 یونیورسٹیوں کو دنیا کی 500 بہترین جامعات میں شامل کیا گیا۔
کنگ سعود یونیورسٹی دنیا کی بہترین جامعات میں سے 90 نمبر پر پہنچ گئی۔ اس طرح دنیا کی 100 جامعات میں اس یونیورسٹی کو شامل کیا گیا۔
وژن 2030 کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے ’ممکنہ ماحول‘ کے عنوان سے حاصل کی جانے والی کامیابیوں کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ ورچوئل صحت ہسپتال کو گینز بک میں شامل کیا گیا۔ سعودی عرب کے 7 ہسپتالوں کو عالمی سطح پر 250 بہترین ہسپتالوں کی فہرست میں شامل کیا جانا مثالی کامیابی ہے۔

ٹریفک سلامتی کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں میں بھی نمایاں کمی ہوئی۔
سال 2018 میں ہر ایک لاکھ میں 17.6 ہلاکتیں رپورٹ کی گئی جبکہ سال 2024 میں یہ تعداد کم ہو کر 12.3 تک پہنچ گئی جبکہ مملکت میں سکیورٹی سروسز پر بھی لوگوں کے اعتماد میں 99.85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سپورٹس سے بھی اشاریوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مختلف سپورٹس سرگرمیوں کے حوالے سے سپورٹس کلبز کی تعداد 128 تک بڑھ گئی۔
سپورٹس کی فیڈریشنز میں بھی اضافہ ہوا جو 97 تک پہنچ گئیں جوکہ 200 فیصد رہا۔ سپورٹس میں سعودی خواتین کی شرکت میں بھی 46 فیصد اضافہ ہوا۔
لاجسٹک سروسز میں بھی عالمی سطح پراضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ورلڈ بینک کے مطابق سال 2024 میں مملکت 38 ویں نمبر پر رہی۔
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو عالمی سطح پر بہترین ایئررپورٹ کا اعزاز حاصل ہوا جو فلائٹ آپریشن میں منظم ہونے کے حوالے سے تھا۔