پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری
اتوار 27 اپریل 2025 18:51
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے (فوٹو: پی ایس ایل)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے 17 ویں میچ میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہیں۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک پانچ میچوں میں فتح حاصل کرکے 10 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز چھ، چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چار، چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ملتان سلطانز دو پوائنٹس کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہے۔
پشاور زلمی کی ٹیم
بابر اعظم (کپتان) صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچ اوون، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، سفیان مقیم اور علی رضا پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سکواڈ
سعود شکیل (کپتان)، ابرار احمد، حسن نواز، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، ریلے روسیو، محمد عامر، محمد وسیم جونیئر، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور فن ایلن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں۔
