Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، واشنگٹن اور تہران کے مذاکرات پر تبادلہ خیال

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے عراقی ہم منصب عباس عراقچی نے ٹیلی فونک رابطے میں امریکہ، ایران مذاکرات کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عراقی وزیر خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کے بارے میں بات چیت کی جو سنیچر کو عمانی دارالحکومت مسقط میں ہوا تھا۔
وزارت کے بیا ن میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی ہے۔
العربیہ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاملے پر عمان میں 9 گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات کے اختتام پر عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا تھا کہ مذاکرات آئندہ ہفتے بھی جاری رہیں گے۔
انہوں نے بتایا ’بات چیت کے دوران بنیادی اصولوں، مقاصد اور تکنیکی خدشات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
 انہوں نے دونوں ممالک کے مذاکرات میں باہمی احترام پر مبنی معاہدے تک پہنچنے کی مشترکہ خواہش کا اظہار کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا مذاکرات کا ماحول اچھا اور سنجیدہ ہے لیکن فریقوں کے درمیان ’اختلافات‘ باقی ہیں۔

 

شیئر: